ابنا: المصطفی(ص) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اسلام اور موجودہ مسائل کے موضوع پر دوسرا شارٹ کورس منعقد ہو رہا ہے جس میں قرآن کریم میں عقل اور اسلامی تمدن جیسے موضوعات پر بحث وگفتگو کی جائے گی۔موصولہ رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جوادی آملی کی علمی نظارت اور اسراء وحیانی علوم فاونڈیشن ایران کے فلسفہ اور حکمت ریسرچ سنٹر اور اسلامی فلسفہ کی سپریم اسمبلی کی کوششوں سے ۲۷دسمبر سے ۱۳جنوری کو یہ شارٹ کورس منعقد ہو رہا ہے۔اس تعلیمی کورس میں قرآن و روایات میں عقل فلسفہ اور کلام اسلامی میں عقل عرفان اور اخلاق اسلامی میں عقل فقہ اور سیاست میں عقل ماڈرن فلسفہ میں عقل اسلامی عقل اور ماڈرن عقل کا تطبیقی جائزہ جیسے موضوعات پر بحث وگفتگو کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی ھادوی تہرانی حوزہ ویونیورسٹی کے استاد اور معراج و حیانی علوم ریسرچ سنٹر کے انچارج حجۃ الاسلام حمید پارسا نیا حوزہ علمیہ قم کے اسلامی تبلیغات دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام احمد واعظی کینیڈا کی کارلٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رستم اور المصطفی یونیورسٹی کی ورچوئل یونیورسٹی کے استاد حجۃ الاسلام ڈاکٹر علی زادہ اور دیگر اساتذہ کرام اس شارٹ کورس میں تدریس کے فرائض انجام دیں گے۔
.....
/169